اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیاد پر54فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 4.206ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 54فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یواے ای سے ترسیلات زرکاحجم 2.736ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
جنوری میں یواے ای سے ترسیلات زرکاحجم 622ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 53فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جنوری میں یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 408ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 20.849ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 15.833ارب ڈالرکے مقابلے میں 32فیصدزیادہ ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559001