یوتھ ایکشن ایجنڈے کو ترجیح دینے پر اعلی سطحی پالیسی فورم کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت منعقد

73
یوتھ ایکشن ایجنڈے کو ترجیح دینے پر اعلی سطحی پالیسی فورم کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت منعقد
یوتھ ایکشن ایجنڈے کو ترجیح دینے پر اعلی سطحی پالیسی فورم کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت منعقد

اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):یوتھ ایکشن ایجنڈے کو ترجیح دینے پر اعلی سطحی پالیسی فورم کا اجلاس وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنماء عثمان ڈار ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان ، پارلیمانی سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی ، پارلیمانی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ کمیٹی صائمہ ندیم، پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد اور مختلف وزارتوں کے سینئیر افسران کی شرکت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم کی ساری جدو جہد نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لیے ہے ۔ نوجوانوں کو فیصلہ سازی میں شامل کیا جائے گا۔ عمل درآمد ، مانٹیرنگ پالیسی میں نوجوانوں کی شمولیت انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارے ساتھ مل کر وہ پالیسیاں تشکیل دیں گے جو ان کی ضرورت ہو گی ۔ یوتھ کے لیے قرضہ جات کی فراہمی کا طریقہ کار انتہائی شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ پچاس ہزار نوجوانوں تک پہنچنا کامیاب جوان پروگرام کی کامیابی ہے ۔

اسد عمر نے کہا کہ یوتھ کی شمولیت کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ یہ ملک نوجوانوں کا ہے اور انکا مستقبل روشن کر نا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ عثمان ڈار یوتھ کے پروگرام کو لے کر انتہائی جوش و جذبہ کے ساتھ کام کر رہے ہیں جو قابل تحسین ہے ۔