24.7 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومکھیل کی خبریںیوتھ گیمز، خیبرپختونخوا ایتھلیٹکس کے ٹرائلز 9 اگست کو حیات آباد سپورٹس...

یوتھ گیمز، خیبرپختونخوا ایتھلیٹکس کے ٹرائلز 9 اگست کو حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقد ہونگے

- Advertisement -

پشاور۔ 04 اگست (اے پی پی):آئندہ ماہ اسلام آباد میں منعقدہ آل پاکستان یوتھ گیمز کیلئے خیبرپختونخوا ایتھلیٹکس ٹیم کے ٹرائلز 9 اگست کو حیات آ باد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں صبح نو بجے منعقد ہونگے جن میں صو بہ کے تمام انڈر 16 میل وفمیل کھلاڑی شرکت کرسکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹر و ہیڈ کوچ عابد ناظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ گیمز میں خیبرپختونخوا ایتھلیٹکس ٹیم کیلئے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا اور امید ہے کہ قائداعظم گیمز کی طرح یوتھ گیمز میں بھی خیبرپختونخوا کے کھلاڑی بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ پیش کریں گے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں