یورپین گندم کے نرخ کم ہو گئے

58

ہیمبرگ ۔ 31 اگست (اے پی پی) یورپین گندم کے نرخ کم ہو گئے۔پیرس کی یورو نیکسٹ منڈی میں دسمبر کے لئے ملوں کے لئے سپلائی قیمت میں ایک یورو کی کمی کے ساتھ 157.25یورو(188.9 ڈالر) فی ٹن طے ہوئی۔ جرمنی کی مارکیٹ میں بھی سست روی رہی، ہیمبرگ میں معیاری گندم جس میں 12 فیصد پروٹین ہوتی ہے کی سپلائی برائے ستمبر 160 یورو فی ٹن رہی۔