یورپی سٹاک ایکسچینجز میں بدھ کو تیزی کا رجحان رہا

119

لندن ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) یورپی سٹاک ایکسچینجز میں بدھ کو کاروباری سرگرمیوں کے آغاز میں تیزی کا رجحان رہا۔ لندن سٹاک مارکیٹ میں اہم ترین ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس 0.6 فیصد کے اضافے سے 6874.61 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ فرینکفرٹ میں اہم ترین ڈی اے ایکس 30 انڈیکس ایک فیصد کی بہتری سے 10496.43 پوائنٹس اور پیرس کا سی اے سی انڈیکس 1.2 فیصد کے اضافے سے 4439.74 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔