یورپی سٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کے آغازمیں مندی

95

لندن ۔ 14 نومبر (اے پی پی) یورپی سٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر مندی رہی جس کی وجہ برطانیہ کا بریگزٹ معاہدے بارے ڈرافٹ ہے۔لندن کا ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران 0.6 فیصد گر کر 7012.77 پوائنٹ پر آرہا۔فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس 30 انڈیکس 0.7 فیصد کم ہوکر 11394.75 پوائنٹ اور پیرس کا سی اے سی 40 انڈیکس 0.8 فیصد کمی کے ساتھ 5062.44 پوائنٹ پر آگیا۔