یورپی فوج تشکیل دی جائے، جرمن چانسلر

63

پیرس ۔ 14 نومبر (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ’یورپی فوج‘ کی تشکیل کی حمایت کی ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق چند روز قبل فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں بھی اسی طرح کا بیان جاری کر چکے ہیں۔ فرانسیسی شہر سٹراس برگ میں یورپی پارلیمان سے خطاب کے دوران انجیلا مرکل کا کہنا تھا یورپی فوج کی تشکیل سے دنیا کو پیغام جائے گا کہ ان ممالک کے مابین دوبارہ جنگ نہیں ہوگی۔