یورپی یونین اور کینیڈا کے مابین تجارتی معاہدے کی راہ ہموار

131

برسلز ۔ 25 جنوری (اے پی پی) کینیڈا اور یورپی یونین کے مابین ٹریڈ ڈیل کی ایک بڑی رکاوٹ دور ہو گئی ۔جرمن خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپی پارلیمان کی ٹریڈ کمیٹی نے اس معاہدے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد آئندہ ماہ اس کی توثیق ممکن ہو سکے گی۔ اس تجارتی معاہدے پر گزشتہ برس اکتوبر میں دستخط کیے گئے تھے تاہم اس کی حتمی منظوری کے لیے یورپی پارلیمان سے اس کی توثیق لازمی ہے۔ یورپی یونین کا کہنا ہے کہ اس ڈیل کے نتیجے میں کینیڈا کے ساتھ باہمی تجارت میں بہتری پیدا ہو گی۔