یورپی یونین ایران کے لیے 18 ملین یورو کی امداد پر رضامند

برسلز ۔ 24 اگست (اے پی پی) یورپی یونین نے ایران کے لیے 18 ملین یورو کی مالی امداد پر اتفاق کیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ امداد امریکی پابندیوں سے متاثرہ نجی سیکٹر کے لیے بھی ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ یورپی یونین 2015ءمیں طے پانے والی جوہری ڈیل کو محفوظ رکھنے کی کوششوں میں ہے۔ یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے امداد …

برسلز ۔ 24 اگست (اے پی پی) یورپی یونین نے ایران کے لیے 18 ملین یورو کی مالی امداد پر اتفاق کیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ امداد امریکی پابندیوں سے متاثرہ نجی سیکٹر کے لیے بھی ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ یورپی یونین 2015ءمیں طے پانے والی جوہری ڈیل کو محفوظ رکھنے کی کوششوں میں ہے۔ یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یونین ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی کمٹمنٹ پر قائم ہے۔ موگرینی کے مطابق امداد ا±ن شعبوں کو تقویت دے گی جن سے ایرانی عوام براہ راست مستفید ہو سکتے ہیں۔