یورپی یونین سے تعلقات بہتر ہو جائیں گے، ترک صدر

صوفیا۔ 27 مارچ (اے پی پی) ترک صدررجب طیب ایردوآن نے بلغاریہ کے شہر ورونا میں یورپی رہنماو¿ں کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ یورپی یونین اور ترکی کے مابین باہمی تعلقات ایک مرتبہ پھر بہتر ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین میں ترکی کی شمولیت کے لیے مذاکراتی عمل بحال کر دیا جائے۔ 2016ء سے یہ عمل تعطل کا شکار …

صوفیا۔ 27 مارچ (اے پی پی) ترک صدررجب طیب ایردوآن نے بلغاریہ کے شہر ورونا میں یورپی رہنماو¿ں کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ یورپی یونین اور ترکی کے مابین باہمی تعلقات ایک مرتبہ پھر بہتر ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین میں ترکی کی شمولیت کے لیے مذاکراتی عمل بحال کر دیا جائے۔ 2016ء سے یہ عمل تعطل کا شکار ہے۔ ترکی 1963 ءسے یورپی یونین کا رکن بننے کا امیدوار ہے۔ یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ ملاقات کے بعدکہا ہے کہ ترکی میں قانون کا بول بالا ہونے سے متعلق یورپی یونین کو تحفظات ہیں۔

مزید خبریں