یورپی یونین سے علیحدگی کے پس منظر میں پاکستان کے لیے برطانیہ کے ساتھ تجارتی روابط میں فروغ کے بہترین مواقع موجود ہیں،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی برطانیہ کی بیرونیس نوشینہ مبارک سے ملاقات کے دوران گفتگو

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی کے پس منظر میں پاکستان کے لیے برطانیہ کے ساتھ تجارتی روابط میں فروغ کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ ان خےالات کا اظہار انہوںنے پےر کو برطانیہ کی بیرونیس نوشینہ مبارک سے ملاقات کے دوران کہی۔ مختلف کاروباری،رضاکارانہ اور خیراتی سرگرمیوں میں حصہ لینے والی بیرونیس نوشینہ مبارک پاکستان۔برطانیہ تجارت و …

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی کے پس منظر میں پاکستان کے لیے برطانیہ کے ساتھ تجارتی روابط میں فروغ کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ ان خےالات کا اظہار انہوںنے پےر کو برطانیہ کی بیرونیس نوشینہ مبارک سے ملاقات کے دوران کہی۔ مختلف کاروباری،رضاکارانہ اور خیراتی سرگرمیوں میں حصہ لینے والی بیرونیس نوشینہ مبارک پاکستان۔برطانیہ تجارت و سرمایہ کاری فورم کی چیئرمین بھی ہیں۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے مابین تجارتی تعلقات پر تفصیلی گفتگوکی گئی ۔بیرونس نوشینہ مبارک نے کہاہے کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے پاکستان اور برطانیہ کی سیاسی،سماجی اور اقتصادی ترقی اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کی بہتری میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔

مزید خبریں