بلغراد۔22جولائی (اے پی پی):سربیا نے کہا ہے کہ وہ یورپی یونین میں شمولیت کی خواہش کے باوجود روس مخالف پابندیوں میں شامل ہونے سے انکار کے اپنے موقف پر قائم رہے گا۔ تاس کے مطابق سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک نے کہاکہ ان کا ملک یورپی یونین میں شامل ہونے کے منصوبے کے مطابق اپنی پالیسی پر عمل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے لیکن روس مخالف پابندیوں میں شامل ہونے …
یورپی یونین میں شمولیت کی خواہش کے باوجود روس مخالف پابندیوں سے انکار کے موقف پر قائم ہیں،سربیا

مزید خبریں
بلغراد۔22جولائی (اے پی پی):سربیا نے کہا ہے کہ وہ یورپی یونین میں شمولیت کی خواہش کے باوجود روس مخالف پابندیوں میں شامل ہونے سے انکار کے اپنے موقف پر قائم رہے گا۔ تاس کے مطابق سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک نے کہاکہ ان کا ملک یورپی یونین میں شامل ہونے کے منصوبے کے مطابق اپنی پالیسی پر عمل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے لیکن روس مخالف پابندیوں میں شامل ہونے سے انکار کا اپنا موقف برقرار رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم چین اور روس کے ساتھ تعاون کریں گے،اگر ہم مزید اپنا دفاع نہ کر سکے تو شاید پابندیاں لگائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ان کا ملک بہت زیادہ دباؤ کے باوجود ایک آزاد پالیسی پر عمل پیرا ہے۔







