بیجنگ۔9جولائی (اے پی پی):چین نے یورپی یونین ( ای یو )پر زور دیا ہے کہ وہ اس کے بارے میں مثبت اور عملی پالیسی اپنائے۔ شنہوا کے مطابق یہ بات چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بدھ کو معمول کی پریس بریفنگ کے دوران یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین کے چین اور یورپی یونین کے تعلقات کے حوالے سے دیئے گئے حالیہ ریمارکس کے جواب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال چین اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے،یہ فریقین کے لیے ماضی کی کامیابیوں کو آگے بڑھانے کے لیے اہم سال ہے۔
ترجمان نے یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ چین کے بارے میں زیادہ مثبت اور عملی پالیسی اپنائے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یورپی یونین کو یہ احساس ہو گا کہ جس چیز کو توازن کی ضرورت ہے وہ اس کی اپنی ذہنیت ہے نہ کہ چین۔ یورپی یونین کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ غیر مستحکم عالمی صورتحال کے تحت یہ امید ہے کہ یورپی یونین چین کے ساتھ اسی سمت میں کام ، باہمی فائدہ مند تعاون کو مضبوط ، اختلافات کو مناسب طریقے سے حل اور چین۔یورپی یونین تعلقات کی پائیدار، صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دے گی۔