یورپی یونین کا اجلاس یورپی پارلیمانی انتخابات کے بعد ہوگا

98

برسلز۔ 04مئی(اے پی پی) یورپی یونین کے رکن ملکوں کا ایک اہم سربراہی اجلاس رواں مہینے ہونے والے یورپی پارلیمانی الیکشن کے دو روز بعد ہو گا۔28 رکن ممالک میں یورپی پارلیمانی انتخابات 23 سے لے کر 26 مئی تک 4 مرحلوں میں ہوں گے۔ الیکشن کے بعد وجود میں آنے والی نئی پارلیمنٹ کے ساتھ یورپی یونین کی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کئی اہم معاملات پر اشتراک عمل کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہی میں سے ایک موضوع یورپی کمیشن کے موجودہ صدرژاں کلود ینکر کے جانشین کا انتخاب بھی ہو گا۔ یونین کے ذرائع کے مطابق اس سے قبل نو مئی کو رومانیہ کے وسطی شہر سِی بی±و یونینکا ایک غیر رسمی اجلاس بھی ہو گا ۔