پینٹاگون، مختلف ممالک میں ماریکی فوجی کاروائیوں کے دوران عام شہریوں کے قتل عام کا اعتراف

واشنگٹن۔ 04مئی(اے پی پی) امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے اعتراف کیا ہے کہ 2018کے دوران امریکی فوج کی کارروائیوں میں120 عام شہری مارے گئے ہیں۔ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوج کی کارروائیوں میں یہ عام شہری عراق، شام، افغانستان اور صومالیہ میں مارے گئے ہیں۔امریکی کانگریس کے کہنے پر پینٹاگون کی جانب سے تیار کی جانے والی اس …

واشنگٹن۔ 04مئی(اے پی پی) امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے اعتراف کیا ہے کہ 2018کے دوران امریکی فوج کی کارروائیوں میں120 عام شہری مارے گئے ہیں۔ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوج کی کارروائیوں میں یہ عام شہری عراق، شام، افغانستان اور صومالیہ میں مارے گئے ہیں۔امریکی کانگریس کے کہنے پر پینٹاگون کی جانب سے تیار کی جانے والی اس رپورٹ کی بنیاد پر افغانستان میں76، عراق و شام میں 42 اور صومالیہ میں 2 عام شہری امریکی فوج کی کارروائیوں میں مارے گئے۔اس رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ لیبیا اور یمن پر امریکی فوج کے گذشتہ برس کے حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید خبریں

Leave a Reply