برسلز ۔ 16 جنوری (اے پی پی) یورپی یونین نے بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کیلئے مزید 5 ملین یورو دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس امداد کا مقصد میانمر میں تشدد سے متاثرہ لوگوں کو بنگلہ دیش میں تعاون میں اضافہ کرنا ہے۔ منگل کو بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس نئے اقدام کے نتیجے میں بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کی رجسٹریشن کے عمل کو …
یورپی یونین کا بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کیلئے مزید 5 ملین یورو دینے کا اعلان

مزید خبریں
برسلز ۔ 16 جنوری (اے پی پی) یورپی یونین نے بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کیلئے مزید 5 ملین یورو دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس امداد کا مقصد میانمر میں تشدد سے متاثرہ لوگوں کو بنگلہ دیش میں تعاون میں اضافہ کرنا ہے۔ منگل کو بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس نئے اقدام کے نتیجے میں بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کی رجسٹریشن کے عمل کو تقویت دی جائے گی اور انہیں انسانی ہمدردی کے تحت امداد فراہم کی جائے گی۔ یورپی یونین کی خواہش ہے کہ روہنگیا پناہ گزینوں کو باوقار انداز اور محفوظ طریقے سے میانمر میں اپنے آبائی علاقوں میں بھیجا جائے۔








