برسلز۔ 08 دسمبر (اے پی پی) یورپی یونین نے بیت المقدس کو فلسطین کا بھی دارالحکومت بنانے کے عزم کا اظہارکیا ہے اور کہا ہے کہ بیت المقدس کو فلسطین کا بھی دارالحکومت بنانے کو یقینیی بنانے کے لئے امریکا ، اردن اور روس کے ساتھ بھرپور سفاتی مذاکرات کئے جائیں گے ۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا مو گیرینی نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ …
یورپی یونین کا بیت المقدس کو فلسطین کا بھی دارالحکومت بنانے کا عزم

مزید خبریں
برسلز۔ 08 دسمبر (اے پی پی) یورپی یونین نے بیت المقدس کو فلسطین کا بھی دارالحکومت بنانے کے عزم کا اظہارکیا ہے اور کہا ہے کہ بیت المقدس کو فلسطین کا بھی دارالحکومت بنانے کو یقینیی بنانے کے لئے امریکا ، اردن اور روس کے ساتھ بھرپور سفاتی مذاکرات کئے جائیں گے ۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا مو گیرینی نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ہمارے خیال میں مشرق وسطی کے تنازعہ کا حقیقی حل دوریاستوں کی تشکیل ہی ہے اوربیت المقدس کو اسرائیل اور فلسطین کی دونوں ریاستوں کا دارالحکومت ہو نا چاہئے ۔ اور اس ضمن میں یوپی یونین کاایک ہی اور واضح موقف ہے ۔ فیڈریکا مو گیرینی نے بتایا کہ یورپی یونین کے وزراءخارجہ پیر کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو سے بیت المقدس کے مسئلہ بارے تبادلہ خیال کریں گے ۔








