برسلز ۔ 8 فروری (اے پی پی) یورپی یونین نے جرمنی میں یونین جماعتوں اور سوشل ڈیموکریٹس کے مابین نئی حکومت کے قیام کا معاہدہ طے پانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ برسلز میں فرانس سے تعلق رکھنے والے یورپی کمشنر پیئر ماسکویسی نے کہا ہے کہ برلن میں ایک مستحکم حکومت کے قیام سے یورو زون میں اصلاحاتی عمل کو تیزی سے آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ …
یورپی یونین کا جرمنی میں حکومت کے قیام کے معاہدے پر اطمینان کا اظہار

مزید خبریں
برسلز ۔ 8 فروری (اے پی پی) یورپی یونین نے جرمنی میں یونین جماعتوں اور سوشل ڈیموکریٹس کے مابین نئی حکومت کے قیام کا معاہدہ طے پانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ برسلز میں فرانس سے تعلق رکھنے والے یورپی کمشنر پیئر ماسکویسی نے کہا ہے کہ برلن میں ایک مستحکم حکومت کے قیام سے یورو زون میں اصلاحاتی عمل کو تیزی سے آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ یورپی کمیشن کے سربراہ ڑاں کلود ینکر نے بھی اس نتیجے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ستمبر2017ء کے انتخابات کے بعد گزشتہ روز جرمنی کی 3 جماعتوں کے مابین حکومت سازی کا معاہدہ طے پایا تھا۔








