برسلز ۔7جنوری (اے پی پی):یورپی یونین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ غزہ کے لیے انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کو فلسطینی علاقوں میں کام کرنے کی مکمل اجازت دے۔العربیہ کے مطابق یورپی یونین نے خبردار کیا کہ غیر سرکاری تنظیموں کے کام پر عائد پابندیاں غزہ میں انسانی صورتحال …
یورپی یونین کا غزہ تک امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی پر زور

مزید خبریں
برسلز ۔7جنوری (اے پی پی):یورپی یونین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ غزہ کے لیے انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کو فلسطینی علاقوں میں کام کرنے کی مکمل اجازت دے۔العربیہ کے مطابق یورپی یونین نے خبردار کیا کہ غیر سرکاری تنظیموں کے کام پر عائد پابندیاں غزہ میں انسانی صورتحال کو مزید خراب کریں گی اور جانی نقصان میں اضافے کا سبب بنیں گی۔ یونین کے مطابق انسانی امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالتی ہے اور فوری ضروریات کے لیے عالمی ردعمل کو کمزور کرتی ہے۔
یورپی یونین نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر سرکاری تنظیموں کے رجسٹریشن قانون کو موجودہ شکل میں نافذ نہ کرے اور بین الاقوامی تنظیموں کو فلسطینی علاقوں میں بلا رکاوٹ کام کرنے دے تاکہ وہ ضروری مدد فراہم کر سکیں۔یہ مؤقف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب متعدد بین الاقوامی ادارے خبردار کر چکے ہیں کہ انسانی تنظیموں کی سرگرمیوں کی معطلی کے باعث غزہ میں خوراک صحت کی سہولیات اور بنیادی خدمات کی فراہمی بری طرح متاثر ہو رہی ہے جبکہ جنگ بندی کے بعد بھی وہاں انسانی صورتحال انتہائی سنگین بنی ہوئی ہے۔








