یورپی یونین کو غزہ میں جنگ بندی کے لئے اسرائیل پر دباؤ ڈالنا چاہیے، جوزف بوریل

62
Joseph Borrell
Joseph Borrell

برسلز۔19نومبر (اے پی پی):یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو غزہ میں جنگ بندی کے لئے اسرائیل پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔

العربیہ اردو کے مطابق جوزف بوریل نے یورپی یونین کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متعدد ممالک نے غزہ جنگ روکنےکے لئے کوششیں کیں لیکن ابھی تک یہ کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں، اور انہیں ایسا ہونے کی کوئی امید بھی نظر نہیں آتی، اس لئے ہمیں اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈالنا ہوگا۔

انہوں نے تصدیق کی کہ غزہ جنگ میں اسرائیل کے طرزِ عمل کے حوالے سے وہ بلاک کے ممبران کو مشورہ دیں گے کہ یورپی یونین اسرائیل کے ساتھ اپنے سیاسی مذاکرات روک دے۔