یورپی یونین کی سفیراینڈرولا کیمیناراکی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے ملاقات کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 150 ملین یورو کی پیشکش

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) یورپی یونین کی سفیر نے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 150 ملین یورو کی پیشکش کی ہے۔ یہ پیشکش انہوں نے جمعرات کو وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے ملاقات میں کی۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یورپین یونین کی سفیر اینڈرولا کیمینارا نے وزیر داخلہ سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر ہالینڈ …

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) یورپی یونین کی سفیر نے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 150 ملین یورو کی پیشکش کی ہے۔ یہ پیشکش انہوں نے جمعرات کو وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے ملاقات میں کی۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یورپین یونین کی سفیر اینڈرولا کیمینارا نے وزیر داخلہ سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر ہالینڈ اور چیک رپبلک کے سفیر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یورپی یونین کی سفیر نے کورونا سے مقابلہ کرنے کیلئے 150 ملین یورو کی امداد کی پیشکش کی۔ اس رقم سے کورونا سے متاثرہ پاکستانیوں کی مدد کی جا سکے گی۔ وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے اس پیشکش کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اس مشکل وقت میں ہمارے عوام کیلئے امداد اور سہولت دینے پر شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ضروری اقدامات کو جلد پورا کرنے میں مکمل تعاون کریں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت ریلیف کاموں میں سہولت کیلئے پہلے ہی احکامات جاری کر چکی ہے۔ یورپی یونین سفیر نے کہا کہ ہم عوامی سطح پر لوگوں کی فلاح چاہتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہماری جانب سے ہر شعبہ میں اب تک کی کارکردگی تسلی بخش ہے۔