برسلز ۔19ستمبر (اے پی پی):یورپی یونین نےلبنان میں پیجر حملوں کی مذمت مذمت کی ہے۔العربیہ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے جوزف بوریل نے کہا کہ اگرچہ حملے بظاہر ہدفی تھے پھر بھی ان میں شہریوں کو بھاری، اندھا دھند ضمنی نقصان پہنچا جس کے متأثرین میں بچے بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میں اس صورتِ حال کو انتہائی تشویشناک سمجھتا ہوں۔ میں صرف ان حملوں کی مذمت کر سکتا ہوں جو لبنان کی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ ہوں اور اس سے خطے میں کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ہو۔انہوں نے نے مزید کہا کہ یورپی یونین تمام متعلقین سے ایک ہمہ گیر جنگ کو روکنے کا مطالبہ کرتی ہے جس کے پورے خطے اور اس سے باہر کے لیے سنگین نتائج ہوں گے۔