اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی)پاکستان میں یورپی یونین (ای یو) کے سفیر جین فرینکوئس کوٹین نے کہا ہے کہ یورپی یونین جی ایس پی پلس کی سہولت کے تحت پاکستان کے ساتھ اقتصادی و تجارتی رابطوں کو بڑھانے کی خواہشمند ہے کیونکہ جی ایس پی پلس کی سہولت یورپی یونین کے ممالک کو کی جانے والی پاکستانی برآمدات کے اضافہ میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔ …
یورپی یونین کے سفیر جین فرینکوئس کوٹین کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی)پاکستان میں یورپی یونین (ای یو) کے سفیر جین فرینکوئس کوٹین نے کہا ہے کہ یورپی یونین جی ایس پی پلس کی سہولت کے تحت پاکستان کے ساتھ اقتصادی و تجارتی رابطوں کو بڑھانے کی خواہشمند ہے کیونکہ جی ایس پی پلس کی سہولت یورپی یونین کے ممالک کو کی جانے والی پاکستانی برآمدات کے اضافہ میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔ یورپی یونین کے تجارتی وفد کے دورہ پاکستان کے موقع پر فریقین نے جی ایس پی پلس کے تیسرے ریویو کے مختلف معاملات کا جائزہ لیا تاکہ پاکستان اور ای یو کے درمیان تجارت اور اقتصادی رابطوں کو بڑھایا جا سکے۔ پیر کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی ایس پی کے ذریعے ترقی پذیر ممالک کو منڈیوں تک ترجیحی رسائی کی سہولت فراہم کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس کی سہولت کے آغاز کے موقع پر انسانی وسائل اور افرادی قوت کے حقوق، گڈ گورننس اور ماحولیاتی معاہدوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تھا۔








