یورپی یونین کے ممالک کا یوکرین کی مدد کے لیے 50 بلین یوروکے پیکج کے لئے ضروری دستاویزات پر اتفاق

115
یورپی یونین کی غیر ملکی سبسڈی کی تحقیقات تجارت، سرمایہ کاری میں رکاوٹیں ہیں،چین

لندن۔15فروری (اے پی پی):یورپی یونین کے ممالک نے یوکرین کی مدد کے لیے 50 بلین یوروکے پیکج کے لئے ضروری دستاویزات پر اتفاق کیاہے ۔برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یورپی یونین کے ممالک کے سفیروں نے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں یوکرین کی مدد کے لیے 50 بلین یوروکے پیکج کے لئے ضروری دستاویزات پر اتفاق کیا ہے۔دستاویز ات کے منظور شدہ متن کی اب یورپی پارلیمنٹ سے منظوری لی جائے گی اور توقع ہے کہ اس پیکیج کے تحت یوکرین کوآئندہ ماہ کے شروع میں فنڈز ملنا شروع ہو جائیں گے۔ قبل ازیں نیٹو کے رکن ممالک نے یوکرین کو نئے ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے 10 بلین ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں

جبکہ یورپی یونین کے رکن ممالک نے یوکرین کی مدد کے لئے 50 بلین یورو کے پیکج کی دستاویزات پر اتفاق کیا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے جمعرات کو کہا کہ نیٹو کے رکن ممالک نے یوکرین کو نئے ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے 10 بلین ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد نیٹو یوکرین کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے

جس میں اس بات پر غور کیا جائے گا کہ یوکرین کے لیے اپنی حمایت کو کیسے برقرار رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو کے وزرائے دفاع گولہ بارود کی پیداوار کو بڑھانے میں ہونے والی پیش رفت پر بھی بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند مہینوں میں، نیٹو نے یوکرین کے لئے اسلحہ اور گولہ بارود کی تیاری کے لئے دس بلین ڈالر کے معاہدوں پر اتفاق کیا ہے ۔