لندن ۔ 27 مئی (اے پی پی) یورپ اور ایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ علاقے کی غیر یقینی سیاسی صورتحال اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے ۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ وقفے کے بعد 1 فیصد بڑھ کر 1267.74 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 1267.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیاءمیں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.6 …
یورپ اور ایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں اضافہ
لندن ۔ 27 مئی (اے پی پی) یورپ اور ایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ علاقے کی غیر یقینی سیاسی صورتحال اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے ۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ وقفے کے بعد 1 فیصد بڑھ کر 1267.74 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 1267.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیاءمیں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.6 فیصد بڑھ کر 1262.89 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 1262.9 ڈالر فی اونس طے پائے۔









