لندن ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) یورپ اور ایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہو گیا جس کی وجہ امریکا کی کمزور اقتصادی ڈیٹا رپورٹ کے باعث ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی اور شمالی کوریا کی ابتر سیاسی صورتحال کے باعث قیمتی دھات کی طلب میں اضافہ ہے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کی ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران نرخ 1.7 فیصد اضافے کے ساتھ 1357.54 ڈالر فی اونس رہے …
یورپ اور ایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں اضافہ

مزید خبریں
لندن ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) یورپ اور ایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہو گیا جس کی وجہ امریکا کی کمزور اقتصادی ڈیٹا رپورٹ کے باعث ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی اور شمالی کوریا کی ابتر سیاسی صورتحال کے باعث قیمتی دھات کی طلب میں اضافہ ہے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کی ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران نرخ 1.7 فیصد اضافے کے ساتھ 1357.54 ڈالر فی اونس رہے جو بعد میں 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1346.45 ڈالر فی اونس پر آرہے۔امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 0.1 فیصد بڑھ کر 1351.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیاءمیں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4 فیصد بڑھ کر 1352.91 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 1359.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔








