واشنگٹن ۔ 6 مارچ (اے پی پی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ اولمپک گیمز میں آٹھ بار گولڈ میڈل جیتنے والے جمیکا کے ایتھلیٹ یوسین بولٹ کو پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے، میری خواہش ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ کریں جہاں وہ اپنے ملک کے عظیم سفیر ثابت ہوسکتے ہیں۔ جمیکا کے معروف روزنامہ ''دی سٹار'' کو انٹرویو میں ڈاکٹر …
یوسین بولٹ پاکستان میں بے حد مقبول ہیں، خواہش ہے وہ پاکستان کا دورہ کریں، امریکہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کا جمیکا کے اخبار کو انٹرویو

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 6 مارچ (اے پی پی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ اولمپک گیمز میں آٹھ بار گولڈ میڈل جیتنے والے جمیکا کے ایتھلیٹ یوسین بولٹ کو پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے، میری خواہش ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ کریں جہاں وہ اپنے ملک کے عظیم سفیر ثابت ہوسکتے ہیں۔ جمیکا کے معروف روزنامہ ”دی سٹار” کو انٹرویو میں ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا کہ ہے کہ یوسین بولٹ پاکستان سمیت پوری دنیا میں عظیم اولمپک لیجنڈ کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ واشنگٹن سے پاکستانی سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی سفیر نے کہا کہ خود ان کے اپنے بچے بی یوسین بولٹ کے فین ہیں اور انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ میں یوسین بولٹ کے ساتھ سلیفی بنائوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان خود بھی ایک سپورٹس مین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات خاص طور سے تجارتی تعلقات میں مزید بہتری لائی جائے گی۔ دونوں ممالک کھیلوں کے سامان کی تجارت اور کوچنگ سمیت کئی شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔







