لاہور۔28مئی (اے پی پی):سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے یوم تکبیر پر پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہو ئے کہا ہے کہ یومِ تکبیر دشمن کو پاکستان کی ناقابلِ تسخیر خودمختاری کا پیغام ہے،یومِ تکبیر قومی غیرت، استقلال اور دفاعِ وطن کا تجدیدِ عہد ہے۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ مسلم ( ن)کے قا ئد محمد نواز شریف کی جرات، سائنسدانوں کی محنت اور پاک فوج کی مہارت نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا،پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو محفوظ، فعال اور ناقابلِ تسخیر بنانے میں مسلح افواج کا کردار قابلِ فخر ہے۔
انہوں نے کہاکہ چاغی سے ہر سرحد تک فوج نے قوم کا سر بلند رکھا،دشمن کو منہ توڑ جواب دینا یومِ تکبیر کی روایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ جارحیت پر قوم نے فوج، حکومت اور اداروں کے شانہ بشانہ یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کی سالمیت پر حملے کا ہر وار ناکام بنایا، یہ جذبہ یومِ تکبیر کی روح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی صلاحیت نے پاکستان کو داخلی استحکام اور خارجی تحفظ دونوں عطا کیے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602284