اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):استحکام پاکستان پارٹی افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور حالیہ بھارتی جارحیت کے خلاف افواج پاکستان کی شاندار فتح پر اظہار تشکر کے لئے کل (جمعہ 30مئی کو ) شام 6 بجے خوشاب میں معرکہ حق کنونشن منعقد کر رہی ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ خوشاب سے ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری انجینئر …
استحکام پاکستان پارٹی کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے "معرکہ حق کنونشن” کل خوشاب میں ہوگا، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان مہمان خصوصی ہوں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):استحکام پاکستان پارٹی افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور حالیہ بھارتی جارحیت کے خلاف افواج پاکستان کی شاندار فتح پر اظہار تشکر کے لئے کل (جمعہ 30مئی کو ) شام 6 بجے خوشاب میں معرکہ حق کنونشن منعقد کر رہی ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ خوشاب سے ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری انجینئر گل اصغر بگھور میزبانی کے فرائض سر انجام دیں گے۔
خوشاب کی تحصیل نور پور تھل میں آدھی کوٹ کے مقام پر اس کنونشن کا انعقاد پاکستان ہائوس میں کیا جا رہا ہے جس میں استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز شرکت کریں گے جبکہ خوشاب سے حال ہی میں پارٹی میں شمولیت کرنے والی اہم سیاسی و سماجی شخصیات بھی معرکہ حق کنونشن میں شریک ہوں گی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل استحکام پاکستان پارٹی 23 مئی کو لیہ میں بھی معرکہ حق کنونشن کا انعقاد کر چکی ہے۔ مزید برآں جون میں فیصل آباد، کامونکی اور دیگر اضلاع میں بھی ایسے ہی کنونشن ہوں گے جن کا مقصد افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنا، شہداء کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی اور پارٹی کو متحرک کرنا ہے۔








