24.9 C
Islamabad
منگل, جون 3, 2025
ہومقومی خبریںیومِ تکبیر پاکستان کی عظمت، خودداری اور دفاعی خودمختاری کا دن ہے...

یومِ تکبیر پاکستان کی عظمت، خودداری اور دفاعی خودمختاری کا دن ہے ،نوابزادہ جمال رئیسانی کایوم تکبیر کے موقع پرپیغام

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 28 مئی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ء و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہاہے کہ یومِ تکبیر پاکستان کی عظمت، خودداری اور دفاعی خودمختاری کا دن ہے پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے، جس نے خطے میں طاقت کا توازن قائم رکھاہے پاکستان نے ایٹمی صلاحیت حاصل کر کے عالمی امن کو ترجیح دی، بلوچستان نے ہمیشہ پاک فوج مخالف پروپیگنڈے کو مسترد کیا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے یوم تکبیر کے حوالے سے اپنے جاری کردہ پیغام میں کیا۔

نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہاکہ یومِ تکبیر پاکستان کی عظمت، خودداری اور دفاعی خودمختاری کا دن ہے،آج کے دن سبز ہلالی پرچم پوری آب و تاب کے ساتھ سربلند ہواپاکستانی قوم نے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ ہر قربانی کے لیے تیار ہیں، اگر قوم متحد اور قیادت باہمت ہو، تو دنیا کی کوئی طاقت اسے جھکا نہیں سکتی، 28 مئی 1998 کے ایٹمی دھماکوں نے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر دفاعی تحفظ فراہم کیاآج بھی پاکستان کی افواج دشمن کے ناپاک عزائم کے سامنے فولادی دیوار بنی ہوئی ہیںبنیان المرصوص دراصل اسی دفاعی فکر اور پالیسی کا تسلسل ہے جس کا آغاز یومِ تکبیر کے دن ہوا تھا،بھارت کی اشتعال انگیزیوں اور مسلسل جارحیت کے باوجود پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے امن کی خواہش کمزوری نہیں، بلکہ ایک ذمے دار ریاست کے کردار کی علامت ہے،ذوالفقار علی بھٹو، نواز شریف، ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور سائنسدانوں کو خراج عقیدت پیش کرتاہوں پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے، جس نے خطے میں طاقت کا توازن قائم رکھاہے پاکستان نے ایٹمی صلاحیت حاصل کر کے عالمی امن کو ترجیح دی، بلوچستان نے ہمیشہ پاک فوج مخالف پروپیگنڈے کو مسترد کیاہے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602326

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں