وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر پوری قوم اپنے شہدا اور غازیوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے، 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا وہ روشن باب ہے جب قوم اور افواجِ پاکستان نے اتحاد، عزم، جرات اور حب الوطنی کا بے مثال مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔
یومِ دفاعِ کے موقع پر قوم اپنے شہدا اور غازیوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر پوری قوم اپنے شہدا اور غازیوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے، 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا وہ روشن باب ہے جب قوم اور افواجِ پاکستان نے اتحاد، عزم، جرات اور حب الوطنی کا بے مثال مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔
یومِ دفاعِ و شہدا کے موقع پر اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے شہدا کی لازوال قربانیاں ملکی دفاع، سلامتی اور خودمختاری کی ضامن ہیں، پاک فوج کی بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیت اور قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کو اپنا شعار بناتے ہوئے پاکستان کو مزید مضبوط، مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنائیں گے، مضبوط پاکستان ہی شہدا کی قربانیوں کا بہترین صلہ ہے۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پوسٹ کے آخر میں انہوں نے قومی پرچم کی تصویر شیئر کی اور پاکستان زندہ باد!،پاک فوج پائندہ باد!، بھی تحریر کیا ۔








