اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا ہے کہ 6 نومبر 1947ء کا سانحہ کشمیری عوام کی تاریخ کا المناک اور ناقابلِ فراموش باب ہے،ہزاروں کشمیری مسلمان اپنی سرزمین، شناخت اور آزادی کے تحفظ کے لیے قربان ہوئے،جموں کے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر آزادی کی شمع روشن کی،پاکستان کے عوام شہدائے جموں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ جمعرات …
یومِ شہدائے جموں ،6 نومبر 1947ء کا سانحہ کشمیری عوام کی تاریخ کا المناک اور ناقابلِ فراموش باب ہے،ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا ہے کہ 6 نومبر 1947ء کا سانحہ کشمیری عوام کی تاریخ کا المناک اور ناقابلِ فراموش باب ہے،ہزاروں کشمیری مسلمان اپنی سرزمین، شناخت اور آزادی کے تحفظ کے لیے قربان ہوئے،جموں کے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر آزادی کی شمع روشن کی،پاکستان کے عوام شہدائے جموں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
جمعرات کو یومِ شہدائے جموں کے موقع پر ایک پیغام میں انہوں نے جموں کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ جموں کے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر آزادی کی شمع روشن کی،پاکستان کے عوام شہدائے جموں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں،کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی ایک منصفانہ اور اصولی تحریک ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی ریاستی دہشتگردی کشمیریوں کے عزم و حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتی،جموں میں ڈوگرہ افواج اور انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کا قتل انسانیت کے ماتھے پر بد نما داغ ہے،6 نومبر 1947ء کا قتلِ عام بھارتی مظالم کی سنگین مثال ہے،بھارت اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کو نظر انداز کر کے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے،کشمیری عوام کو ان کا حقِ خود ارادیت دلوانا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،پارلیمنٹِ پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کرتی رہے گی۔ڈپٹی سپیکرنے کہا کہ شہدائے جموں کی قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی،کشمیری عوام کی قربانیاں آزادی کے سفر کو مزید مضبوط بناتی ہیں،پاکستان کے عوام اور پارلیمنٹ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لے،پاکستان مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔








