یومِ عاشورہ صبر، حق گوئی اور قربانی کی لازوال داستان ہے،صدر سیالکوٹ چیمبر

"یومِ عاشورہ ہمیں حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی، صبر، حق گوئی اور باطل کے خلاف ثابت قدمی کا درس دیتا ہے۔ یہی آفاقی اقدار ایک پرامن، بااخلاق اور مضبوط معاشرے کی بنیاد ہیں۔”

سیالکوٹ۔ 26 جون (اے پی پی):صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید احتشام مظہر گیلانی نے یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یومِ عاشورہ صبر، حق گوئی اور قربانی کی لازوال داستان ہے۔

نواسہ رسولؐ، حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثار ساتھیوں نے کربلا کے تپتے ہوئے میدان میں ظلم اور باطل کے سامنے سر جھکانے کے بجائے شہادت کو گلے لگایا۔انہوں نے کہا کہ عاشورہ کا اصل پیغام یہ ہے کہ مشکل ترین حالات میں بھی حق، انصاف اور اصولوں پر قائم رہنا،کسی بھی جابر حکمران یا ظلم کے سامنے خاموش رہنے کے بجائے استقامت کا مظاہرہ کرنا اور مصائب اور آزمائشوں میں صبر کا دامن تھامے رکھنا اور انسانیت کے لیے ذاتی مفادات کو قربان کرنا۔ صدر سیالکوٹ چیمبر نے کہا کہ یومِ عاشورہ ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ ایمان کی طاقت ہر قسم کے مادی جبر پر بھاری پڑتی ہے۔

مزید خبریں