24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںیوم آزادی کی مناسبت سے راولپنڈی میں تقریب ،پولیس شہداء کو خراجِ...

یوم آزادی کی مناسبت سے راولپنڈی میں تقریب ،پولیس شہداء کو خراجِ تحسین

- Advertisement -

راولپنڈی۔8اگست (اے پی پی):یوم آزادی کی مناسبت سے راولپنڈی میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں انٹرنیشنل فوڈ چین کی جانب سے راولپنڈی پولیس کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سینئر پولیس افسران بھی شہداء کے بچوں کے ہمراہ موجود تھے۔ تقریب میں شہداء کے بچوں کو پھول اور تحائف پیش کیے گئے۔ بچوں کی آمد پر شہریوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ تقریب کے دوران شہداء کے بچوں نے خوشگوار ماحول میں مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا اور مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔ اس تقریب کا مقصد پولیس کے ان شہداء کو یاد کرنا ہے جنہوں نے امن و امان کے قیام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں