یوم آزادی کے موقع پر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں وزیراعظم، چیئرمین سینٹ سمیت وفاقی وزراءدیگر اعلیٰ شخصیات کی شرکت

136

مظفر آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) یوم آزادی کے موقع پر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں وزیراعظم، چیئرمین سینٹ سمیت وفاقی وزراءدیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی جبکہ اجلاس کے دوران تحریک آزادی کشمیر کے شہداءکے درجات کی بلندی کیلئے دعا اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ ایوان کا اجلاس بدھ کو سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، سینٹ میں قائد ایوان شبلی فراز، صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان، وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پورا، معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام، گورنر کے پی کے شاہ فرمان، وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان، گورنر گلگت بلتستان شاہ مقپون سمیت اہم شخصیات نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس کے آغاز پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے۔