یوم استحصال منانے کا مقصد 5 اگست 2019ء کے بھارتی اقدام کی مذمت کرنا ہے، ایم ڈی پاکستان بیت المال

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباسی بپی نے کہا ہے کہ پاکستان میں آج یوم استحصال منانے کا مقصد بھارت کی 5 اگست 2019ء کے اس اقدام کی مذمت کرنا ہے جس کی وجہ سے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو نقصان پہنچا۔ بدھ کو یوم استحصال کے حوالہ سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان …

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباسی بپی نے کہا ہے کہ پاکستان میں آج یوم استحصال منانے کا مقصد بھارت کی 5 اگست 2019ء کے اس اقدام کی مذمت کرنا ہے جس کی وجہ سے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو نقصان پہنچا۔ بدھ کو یوم استحصال کے حوالہ سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے نیا نقشہ جاری کرکے کشمیر کے متنازعہ حیثیت کو اقوام عالم کے سامنے بحال کر دیا ہے، حکومت وقت کی بہترین سفارتی کاری، خطہ میں پائیدار امن پر مبنی دور اندیش اور مثبت پالیسی نے بھارت کو خطے پر تنہا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرتا ہے اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے عین مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے۔