یوم استحصال کے موقع پر وزارت خارجہ سے ڈی چوک تک مذمتی واک صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سینیٹر فیصل جاوید اور دیگراراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) یوم استحصال کے موقع پر بدھ کو وزارت خارجہ سے ڈی چوک تک مذمتی واک منعقد ہوئی جس کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کی۔ واک میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈاپور، معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ سے صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سپیکر قومی …

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) یوم استحصال کے موقع پر بدھ کو وزارت خارجہ سے ڈی چوک تک مذمتی واک منعقد ہوئی جس کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کی۔ واک میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈاپور، معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ سے صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سینیٹر فیصل جاوید اور اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ سے ڈی چوک تک اس مذمتی واک کی قیادت صدر پاکستان عارف علوی نے کی۔ دوران واک مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ واک میں سول سوسائٹی، میڈیا اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکا مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں کے حق میں اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بلند کرتے رہے اور انہوں نے مختلف پلے کارڈ زاٹھا رکھے تھے جس میں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹانے کی اپیلیں درج تھیں۔ ڈی چوک پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور صدر پاکستان عارف علوی نے خطاب کیا۔