یوم اقبال کی مناسبت سے پاک فضائیہ نے نیا نغمہ شاھین وماھی جاری کردیا ، ترجمان پاک فضائیہ

اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):یوم اقبال کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے نیا نغمہ شاھین وماھی جاری کردیا ہے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اس نغمے کے ذریعے نہ صرف شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے بلکہ فضائی سرحدوں کے پاسبانوں کے لیے اقبال کا ویزن بھی بھرپور طریقے سے اجاگر کیا گیا ہے۔ اس نغمے کا مرکزی خیال نوجوانوں …

اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):یوم اقبال کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے نیا نغمہ شاھین وماھی جاری کردیا ہے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اس نغمے کے ذریعے نہ صرف شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے بلکہ فضائی سرحدوں کے پاسبانوں کے لیے اقبال کا ویزن بھی بھرپور طریقے سے اجاگر کیا گیا ہے۔ اس نغمے کا مرکزی خیال نوجوانوں کو حکیم الامت کے خودی کے فلسفے اور بہادری سے روشناس کرانا ہے- نغمے کو معروف گلوکارہ زیب بنگش نے گایا ہے۔