یوم تکبیر عام تعطیل ، راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے (آج) منگل 28 مئی کو انٹر میڈیٹ سالانہ امتحانات 2024 کے ہونے والے پریٹیکل منسوخ کر دیے

229

راولپنڈی ۔27مئی (اے پی پی):راولپنڈی بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے یوم تکبیر کے حوالے سے ملک بھر میں عام تعطیل کے پیش نظر(آج) منگل 28 مئی کو انٹر میڈیٹ سالانہ امتحانا 2024 کے ہونے والے فزکس ، نفسیات ، ہیلتھ اینڈ فیزیکل ایجوکیش اور لائبریری سائنس کے پریٹیکل منسوخ کر دیے ہیں ۔

چیئرمین راولپنڈی بورڈ محمد عدنان خان کا کہنا ہے کہ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا شامل عملی امتحان تمام امیدواران کو نئی تاریخ کے بارے میں باقاعدہ مطلع کیا جائے گا ۔