یوم دفاع و شہدا، ’’آب بیتی‘‘ کے نام سے قدرتی آفات بالخصوص حالیہ سیلاب میں خدمات پرخصوصی دستاویزی فلم دکھائی گئی

127
یوم دفاع و شہدا، ’’آب بیتی‘‘ کے نام سے قدرتی آفات بالخصوص حالیہ سیلاب میں خدمات پرخصوصی دستاویزی فلم دکھائی گئی

راولپنڈی ۔23نومبر (اے پی پی):پاک فوج کی یوم دفاع و شہدا کے موقع پر ’’آب بیتی‘‘ کے نام سے قدرتی آفات بالخصوص حالیہ سیلاب میں خدمات پرخصوصی دستاویزی فلم دکھائی گئی ۔

بدھ کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد تقریب کے دوران ’’آب بیتی‘‘ کے نام سے ایک خصوصی رپورٹ پر مبنی ویڈیو دکھائی گئی جس میں پاک فوج کے بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثہ دکھایا گیا ۔ پاک فوج کے لیفٹینٹ جنرل سرفراز علی ،میجر جنرل امجد حنیف اور بریگیڈئر محمد خالد سمیت 6 افسران سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے دوران پرواز ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوگئے تھے ، ان سمیت پاک فوج کے دیگر شہدا ، پاک فوج کی حالیہ سیلاب میں امدادی سرگرمیوں،

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دوروں اور امدادی سرگرمیوں کے جائزہ کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی گئی ۔ فیلڈ میں پاک فوج کے دستوں کو امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے دکھایا گیا ۔