یوم دفاع و شہداء پر کشمیری نوجوانوں کاشہداء اورغازیوں کی قربانیوں اور وطن سے وفاداری کو سلام

یوم دفاع و شہداء پر کشمیری نوجوانوں کاشہداء اورغازیوں کی قربانیوں اور وطن سے وفاداری کو سلام

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):یوم دفاع و شہداء پر کشمیری نوجوانوں نے شہداء اورغازیوں کی قربانیوں اور وطن سے وفاداری کو سلام پیش کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزادجموں و کشمیر کے نوجوانوں نے وطن کی سلامتی، خودمختاری اور قومی اتحاد کیلئے بھرپورکردارادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

آزادجموں وکشمیر کے نوجوانوں نے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم، کردار،نظم و ضبط اور قومی اتحاد کے ذریعے دشمن کے گمراہ کن پروپیگنڈے کا مقابلہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ستمبر1965میں لاہورسے چونڈہ تک قوم اور مسلح افواج نے بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا ، میجر راجہ عزیز بھٹی شہید سمیت تمام شہداء کی قربانیاں نئی نسل کیلئے مشعلِ راہ ہیں ، 1965 کی جنگ میں کشمیر کے محاذ پر پاک فوج کے جوانوں نے بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی پراکسیزاور فتنہ پرورعناصر کے خلاف لڑنے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں ، معرکہ حق نے ثابت کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور دفاع پر کسی دباؤ کو قبول نہیں کرتا ، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ باہمی سلامتی کے عزم کا عکاس ہے ،کشمیری نوجوانوں نےدشمن کے گمراہ کن پروپیگنڈے کا بھرپور مقابلہ اور قومی اتحاد کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کابھی اعادہ کیا۔