پانی کی سطح بلند ہونے پر راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے

پانی کی سطح بلند ہونے پر راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):پانی کی سطح بلند ہونے پر راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے۔ جمعہ کو این ڈی ایم اے سے جاری بیان کے مطابق راول ڈیم میں پانی کا لیول 1751.40 فٹ پر پہنچ چکا ہے جس کے باعث راول ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے نتیجہ میں کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ کورنگ نالہ سے ملحقہ رہائشی آبادیوں کے مکین محتاط رہیں۔ عوام سے التما س ہے کہ پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی صورت میں نالہ اور نالے پر بنے عارضی پل کراس کرنے سے گریز کریں۔