یوم دفاع کے موقع پر وزارت بین الصوبائی رابطہ، پاکستان ہاکی فیڈریشن اور اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے شاندار نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد

یوم دفاع کے موقع پر وزارت بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) پاکستان ہاکی فیڈریشن اور اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے ایک شاندار نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد کیا گیا

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):یوم دفاع کے موقع پر وزارت بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) پاکستان ہاکی فیڈریشن اور اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے ایک شاندار نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد کیا گیا۔ میچ میں اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز F-7/2 کی باصلاحیت طالبات نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔ نوجوان کھلاڑیوں نے کھیل کے دوران بہترین نظم و ضبط، ٹیم ورک اور ہاکی کی شاندار مہارتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین سے داد وصول کی۔

اس موقع پر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر معین الدین احمد وانی بھی تقریب میں موجود تھے۔ اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کی صدر عمارہ اویس نیازی کی تقریب میں موجودگی نے طالبات کا حوصلہ بڑھایا اور ان میں مزید آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کیا۔ اس نمائش میچ کا بنیادی مقصد وطن عزیز کے عظیم شہداء اور غازیوں کو ان کی لاجواب قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرنا تھا۔

تقریب کے اختتام پر پاکستان کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگائے گئے۔

مزید خبریں