یوم دفاع کے موقع پر کراٹے کے مقابلوں کا انعقاد

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):دی ماسٹرز اکیڈمی آف مارشل آرٹس ہیڈ کوارٹر پی ویلیو ڈی کالونی اسلام آباد کے زیراہتمام یوم دفاع کے حوالے سے انٹر کلب کراٹے چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کراٹے کے انٹرنیشنل کھلاڑی محمد عدنان اسلم، سی ای او دی ماسٹرز اکیڈمی آف مارشل آرٹس تھے۔ جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض ناصر علی، حمزہ اسلم، وقار احمد اور جنید گل جبکہ چیف ریفری کے فرائض محمد عدنان اسلم نے انجام دیئے۔ اس چیمپئن شپ میں دی ماسٹرز اکیڈمی آف مارشل کی مختلف برانچوں کے کراٹے پلیرز نے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

کچھ کھلاڑیوں نے بہت عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی جن میں ارحم عدنان، عنایا عدنان انس عدنان، اشال سلمان، کنزا کنول، محمد ایزان، ھانیا نقیب، عبید، ماہ نور ناصر، سمیہ ناصر، زیینت، خضر، حسن ھاشمی اور علی ھاشمی تھے۔مجموعی طور پر پہلی پوزیشن دی ماسٹرز اکیڈمی آف مارشل ہیڈکوارٹر پی ڈبلیو ڈی کالونی اسلام آباد نے حاصل کی۔