یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر لائلپور میوزیم کے زیراہتمام ریلی کا انعقاد

185
یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر لائلپور میوزیم کے زیراہتمام ریلی کا انعقاد

فیصل آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی):یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر لائلپور میوزیم فیصل آباد کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈائریکٹر لائل پور میوزیم خورشید جیلانی نے کی۔ ریلی میں میوزیم کے سٹاف ممبران کے علاوہ مسیحی طلباء وطالبات نے بھی خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ کشمیریوں کے حق میں فلک شغاف نعرے لگائے گئے۔فضاء انڈیا مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

شرکاء کا پیغام تھا کہ کشمیر کی آزادی تک آواز بلند رکھیں گے۔ ڈائریکٹر لائلپورمیوزیم نے کہا کہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے کشمیریوں کو حق رائے دہی دئیے بغیر علاقائی امن ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی ہر طرح سے حمایت جاری رکھی جائے گی۔