یوم شہادت حضرت علی ؓ کے ماتمی جلوسوں کے روٹس پر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر

Martyrdom Day of Hazrat Ali

ملتان۔ 28 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیرنے کہا ہے کہ یوم شہادت حضرت علی ؓ کے ماتمی جلوسوں کے روٹس پرانتظامات مکمل کرلیےگئے ہیں۔جلوسوں کے روٹس پرصفائی،سیوریج اورلائٹنگ کے مثالی انتظا مات کئے جائیں گے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کے ہمراہ ماتمی جلوسوں کے روٹس کے دورے کے موقع پر کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق نے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے 21 رمضان المبارک کے حوالے سے سیکورٹی پلان کی بھی انسپکشن کی۔ڈپٹی کمشنرنے مزید کہاکہ مجالس اور روٹس پر خصوصی کیمپ قائم کرکے شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔

رضوان قدیرنے کہاکہ عزاداروں اورلائسنسداران کے مطالبات پر پیچ ورک بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔سی پی اوملتان صادق علی ڈوگر نے کہاکہ پولیس اور سیکورٹی فورسز 21 رمضان المبارک پر مکمل چوکس رہیں گی۔امن و امان خراب کرنے کی کوشش کرنیوالوں سے اپنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔