یوم عاشور کے موقع پر صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کی گئی،ترجمان لیسکو

118

لاہور۔18جولائی (اے پی پی):یوم عاشور کے موقع پر لیسکو کی جانب سے صارفین کو بجلی کی بلا تعطل سپلائی فراہم کی گئی۔ترجمان لیسکو کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر شاہد حیدر نے چیف انجینئر آپریشنز عباس علی کی کاوشوں کو سراہا اور ان کی ٹیم کو شاباش بھی دی، لیسکو کے عملے نے 24گھنٹے 3شفٹوں میں کام کیا،تمام ڈویژنز میں کرینز اور اضافی ٹرانسفامرز ٹرالیز فراہم کی گئیں۔

چیف ایگزیکٹو کی ہدایات کے مطابق عاشور کے موقع پر بجلی کی بلاتعطل سپلائی یقینی بنانے کے لیے چیف انجینئر آپریشنز عباس علی فیلڈ سٹاف سے مسلسل رابطے میں رہے۔