برن۔18جولائی (اے پی پی):انگلینڈ کے ٹینس کھلاڑی جمی مرے اور ان کے جمہوریہ چیک کے جوڑی دار ایڈم پاولاسیک سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ جمی مرے اور ایڈم پاولاسیک پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے مینز ڈبلز کے ابتدائی رائونڈ کے میچ میں کینیڈین ٹینس کھلاڑی فیلکس اوجرالیاسائم اور ان کے سوئس جوڑی دار ڈومینک سٹیفن سٹرکر کو شکست …
سوئس اوپن ٹینس ، جمی مرے اور ایڈم پاولاسیک مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

مزید خبریں
برن۔18جولائی (اے پی پی):انگلینڈ کے ٹینس کھلاڑی جمی مرے اور ان کے جمہوریہ چیک کے جوڑی دار ایڈم پاولاسیک سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ جمی مرے اور ایڈم پاولاسیک پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے مینز ڈبلز کے ابتدائی رائونڈ کے میچ میں کینیڈین ٹینس کھلاڑی فیلکس اوجرالیاسائم اور ان کے سوئس جوڑی دار ڈومینک سٹیفن سٹرکر کو شکست دی۔
سوئٹزرلینڈ میں اے ٹی پی سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ گیسٹاڈکے رائے ایمرسن ایرینا میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔انگلینڈ کے ٹینس کھلاڑی جمی مرے اور ان کے جمہوریہ چیک کے جوڑی دار ایڈم پاولاسیک پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے مینز ڈبلز کے ابتدائی رائونڈ میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کینیڈین ٹینس کھلاڑی فیلکس اوجرالیاسائم اور ان کے سوئس جوڑی دار ڈومینک سٹیفن سٹرکر کو 4-6 اور 6-7(4-7)سے شکست د ے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔








