یوم پاکستان ملک کی سلامتی، امن اور خوشحالی میں کردار ادا کرنے کیلئے تجدید عہد کا دن ہے، وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت

54

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم، پیشہ وارانہ تربیت و قومی ورثہ شفقت محمود نے کہا ہے کہ یوم پاکستان ملک کی سلامتی، امن اور خوشحالی میں کردار ادا کرنے کیلئے تجدید عہد کا دن ہے۔

یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن بالخصوص نوجوانوں کو ہمارے بزرگوں کی قربانیوں اور محنت کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم سب کو تجدید عہد کرنا ہو گا کہ ہم اپنی تمام تر توانائیاں ملک کی تعمیر و ترقی پر لگائیں گے۔