راولپنڈی۔17مارچ (اے پی پی):یوم پاکستان کی مناسبت سے منفرد انداز میں تیار کیا جانے والا نیا ملی نغمہ جاری کر دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے 23 مارچ 2022 کی مناسبت سے نیا ملی نغمہ "شاد رہے پاکستان” جاری کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ گیت اس ارضِ پاک کے نام ایک ایسی دعا ہے جو ہر پاکستانی کے دل کی آواز بن کر اعلان کر رہا ہے کہ شاد تھا، شاد ہے اور شاد رہے یہ پاکستان۔ یہ گیت شاندار ماضی، پرعزم حال اور خوشحال مستقبل جیسی نیک تمناؤں کا مظہر ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے معروف کمپوزر شجا ع حیدر نے اس گیت کو نا صرف لکھا ہے بلکہ اس کی خوبصورت دُھن بھی ترتیب دی ہے۔ یشل شاہد اور شجاع حیدر کی بہترین آوازوں نے اس گیت کو اور بھی خوبصورت بنا دیا ہے